این اے 75سے علی اسجد کامیاب ، الیکشن کمیشن نتائج کا اعلان کرے، وفاقی وزرا

Feb 21, 2021 | 18:58:PM
این اے 75سے علی اسجد کامیاب ، الیکشن کمیشن نتائج کا اعلان کرے، وفاقی وزرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزرا کاکہنا ہے کہ این اے 75ڈسکہ سے تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی واضح طور پر الیکشن جیت چکے ہیں، الیکشن کمیشن جلد نتائج کااعلان کرے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے فوادچودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ نے ہمیشہ غنڈا گردی کی سیاست کی، مسلم لیگ ن نے اپنے سپیشل غنڈوں کو ڈسکہ بھیجا، ن لیگ نے ڈسکہ کے الیکشن میں راناثنااللہ،جاویدلطیف کوبھیجا،ان کو پتہ چل گیا ہے کہ نوازشریف کے بیانیے کو شکست ہورہی ہے،انہوں نے ایک ماہ کے دوران کہا کہ بندوق کی نوک پر الیکشن جیتیں گے،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان اس ملک میں شفافیت لانا چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا یہ سارے چور اکٹھے ہوجائیں گے۔
فوادچودھری کاکہناتھا کہ مریم نواز جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتی ہیں، مریم نواز سے حسرت ہی ہے کہ کبھی وہ سچ بھی بول دیں،اگر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگانا ہوتا تو ہم لگاتے،وفاقی وزیر نے کہاکہ جہاں پی ٹی آئی جیتی کہتے ہیں ،دھاندلی ہوئی، مریم نوازاعتمادکےساتھ جھوٹ بولتی ہیں،جہاں اپوزیشن جیتی وہاں الیکشن شفاف ہوا؟۔