کرشنگ کے مہینے میں بھی بیرون ملک سے چینی کی درآمد جاری

Dec 21, 2025 | 19:01:PM
کرشنگ کے مہینے میں بھی بیرون ملک سے چینی کی درآمد جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نےنومبر میں مزید 76ہزار 752 میٹرک ٹن چینی درآمد کر لی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے 5 ماہ میں مجموعی طور  پر 3لاکھ8ہزار142ٹن چینی درآمد کی گئی، نومبر میں 12ارب6کروڑ 60 لاکھ روپےکی76 ہزار 752 ٹن چینی درآمدکی گئی۔

 اس سے قبل جولائی تا نومبر 3 لاکھ 8 ہزار 142 ٹن چینی درآمد کی گئی تھی، 5 ماہ میں مجموعی طور 49 ارب4کروڑ 20 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی گئی۔

وفاقی کابینہ نے 4 جولائی کو 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنےکی منظوری دی تھی۔

پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن نےچینی درآمدکرنے کے حکومتی فیصلےکی مخالفت کی تھی، چینی سرکاری سطح پرٹی سی پی کے ذریعے درآمد کرنےکافیصلہ ہوا تھا، وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی درآمد پرٹیکسز سے استثنیٰ بھی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے اہم رہنما گرفتار

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: