فاطمہ جناح یونیورسٹی کی سالانہ کانفرنس میں بین الاقوامی المنائی کے اعزاز میں عشائیہ 

Dec 21, 2025 | 18:14:PM
فاطمہ جناح یونیورسٹی کی سالانہ کانفرنس میں بین الاقوامی المنائی کے اعزاز میں عشائیہ 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس  میں امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں مقیم المنائی کے اعزاز میں عشائیہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی صدارت میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سابق وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر اقرار احمد خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، ملک بھر کے ممتاز وائس چانسلرز، پرنسپلز اور طبی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف بین الاقوامی طبی ماہرین کی بھرپور شرکت، المنائی ایسوسی ایشنز نے کانفرنس کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔

وائس چانسلر خالد مسعود گوندل نے معزز مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا، پروفیسر جاوید اکرم کی جانب سے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی گئی۔

پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ مضبوط ادارے ہی مضبوط ملک کی ضمانت ہیں، ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کانفرنس کو مثالی قرار دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،پروفیسر عامر زمان خان نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے متحرک قیادت میں نمایاں پیش رفت کی،

 پروفیسر محمود ایاز کی جانب سے وائس چانسلر اور ٹیم کو کامیاب کانفرنس پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا، وائس چانسلر خالد مسعود گوندل کی قیادت میں FJMU نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

فیکلٹی اور آرگنائزنگ کمیٹی کی شبانہ روز محنت رنگ لے آئی، کانفرنس نے نوجوان ڈاکٹروں اور محققین کے لیے نئے مواقع پیدا کیے، بین الاقوامی اشتراک سے طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے پر زور۔

صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق کیا گیا، کانفرنس کے انعقاد نے FJMU کو عالمی سطح پر نمایاں کیا، شرکاء کی جانب سے کانفرنس کو انتہائی کامیاب اور بامقصد قرار دیا گیا۔

مہمانِ خصوصی کی جانب سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی پیش رفت کی تعریف کی گئی، اختتام پر عشائیہ اور معزز مہمانوں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :سمیر منہاس نے بھارت کیخلاف میچ میں تاریخ رقم کردی