لاہورجنرل ہسپتال میں ایک دہائی بعد قرنیہ کی پیوند کاری کا دوبارہ آغاز
دو مریضوں کی کامیاب سرجری سینکڑوں افراد کے لیے امید کی کرن ہے،پرنسپل پروفیسر فاروق افضل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل کی قیادت میں لاہور جنرل ہسپتال نے طبی میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا .
لاہور جنرل ہسپتال میں تقریباً ایک دہائی کے طویل تعطل کے بعد قرنیہ کی پیوند کاری کے آپریشنز کا باقاعدہ دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز جنرل ہسپتال کے آئی یونٹ میں دو مستحق مریضوں کے قرنیہ کی کامیاب پیوند کاری کی گئی، پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل اور ایم ایس پروفیسرفریاد حسین نے اس کامیابی کو ہسپتال کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے جنرل ہسپتال، پی جی ایم آئی اور امیرالدین میڈیکل کالج کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ آنکھیں اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہیں جن کے ذریعے انسان اس دنیا کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں مقیم المنائی کے اعزاز میں عشائیہ
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرفاروق افضل نے اس موقع پر کہاکہ قرنیہ کی پیوند کاری جیسی پیچیدہ اور اہم سہولت کی بحالی دراصل ان افراد کے لیے نئی زندگی کا آغاز ہے جو برسوں سے بینائی کی نعمت سے محروم تھے، اس اقدام سے نہ صرف سینکڑوں مستحق اور غریب مریض دوبارہ اپنی آنکھوں سے دنیا دیکھ سکیں گے بلکہ یہ انسانیت کی خدمت، دکھی انسانوں کے لیے امید اور معاشرے کے لیے ایک روشن مثال بھی ثابت ہو گا۔