دھند کے باعث کراچی آنے والی چھ پروازیں دیگر ائیرپورٹس منتقل 

Dec 21, 2025 | 09:50:AM
دھند کے باعث کراچی آنے والی چھ پروازیں دیگر ائیرپورٹس منتقل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)دھند کے باعث کراچی آنے والی چھ بین الاقوامی پروازیں دیگر ائیرپورٹس منتقل کردی گئیں۔
 پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق محدود حدِ نگاہ کے باعث پروازوں کی منتقلی معمول کاحفاظتی اقدام ہے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی  کے مطابق پیگاسس،اتحاد، فلائی اڈیل اور گلف ایئر کی پروازیں کراچی کے بجائے مسقط منتقل کی گئی ہیں جبکہ فلائی جناح کی پرواز جدہ سے کراچی کے بجائے اسلام آباد منتقل کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے
 پی اے اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز بھی مدینہ سے کراچی کے بجائے مسقط منتقل کردی گئی۔