کراچی: پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ کے قریب تاجر کی ٹارگیٹ کلنگ 

Dec 21, 2023 | 00:16:AM
کراچی: پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ کے قریب تاجر کی ٹارگیٹ کلنگ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید قائم خانی) کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ کے قریب سریا گلی میں تاجر کی ٹارگیٹ کلنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

کراچی میں تاجر کی ٹارگیٹ کلنگ کے افسوس ناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی، مقتول تاجر شہزاد جعفرانی کو ائرن مارکیٹ میں دکان پر نشانہ بنایا گیا، دکان میں تاجر شہزاد جعفرانی گاہکوں سے بات کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر 39 عمارتیں مکمل غیرتسلی بخش قرار

واقعہ کے وقت مقتول شہزاد سمیت تین افراد موجود تھے، ملزمان نے شہزاد جعفرانی کو ٹارگٹ کرکے فائرنگ کی، ملزمان نے 3 فائر کئے جس میں سے ایک مقتول تاجر کے سر میں لگا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے، جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔