کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر 39 عمارتیں مکمل غیرتسلی بخش قرار

Dec 20, 2023 | 21:10:PM
کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر 39 عمارتیں مکمل غیرتسلی بخش قرار
کیپشن: آئی آئی چندریگر روڈ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار) فائربریگیڈ حکام نے آئی آئی چندریگر روڈ پر 39 عمارتوں کو مکمل غیرتسلی بخش قرار دے دیا ہے، اور اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 77 فیصد عمارتوں میں آگ بجھانے کا سامان اور عملہ ہی موجود نہیں۔

کراچی میں پے در پے آتشزدگی کے واقعات کے بعد فائربریگیڈ حکام نے آئی آئی چندریگر روڈ پر 45 عمارتوں کا معائنہ کیا اور اپنی رپورٹ میں 39 عمارتیں مکمل غیرتسلی بخش قرار دے دیں۔

فائر بریگیڈ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 77 فیصد عمارتوں میں آگ بجھانے کا سامان اور عملہ ہی موجود نہیں جبکہ تمام 45 بلڈنگز میں کوئی بھی ماہر فائر فائٹر موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: رضاکارانہ تجاوزات ہٹانے کی دیڈ لائن ختم، گرینڈ آپریشن کا آغاز

رپورٹ کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع 45 بلڈنگز میں 34 ہزار سے زیادہ افراد کام کرتے ہیں، جن میں سے 16 عمارتوں میں آگ بجھانے کیلئے پانی کا کنکشن موجود تھا جبکہ 29 عمارتوں میں آگ پر قابو پانے کا سامان موجودہی نہیں اور کسی بھی عمارت کے پاس فائر سیفٹی سرٹیفکیشن موجود نہیں تھی۔

دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پورے شہر کی تمام عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرائیں گے۔