جائیداد کا تنازعہ، بہن نے ڈنڈا مار کر پولیس کانسٹیبل بھائی کو قتل کردیا

Dec 21, 2021 | 00:50:AM
بہن، کانسٹیبل بھائی، قتل
کیپشن: لاش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے علاقے کاہنہ میں جائیداد کے تنازعہ پر بہن نے پولیس کانسٹیبل بھائی کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات کانسٹیبل محمد یوسف کا بہن اللہ رکھی کے ساتھ صوئے آصل میں 5 مرلہ گھر کا تنازعہ چل رہاتھا۔اللہ رکھی اور اس کا والد متنازعہ گھر میں رہائش پذیر تھے۔کانسٹیبل یوسف متنازعہ گھر میں آیا،جہاں بہن بھائی کے درمیان تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی۔
اللہ رکھی نے کپڑے دھونے والا ڈنڈا اپنے بھائی یوسف کے سر پر دے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی یوسف کو نجی ہسپتال علاج معالجے کےلئے منتقل کیا گیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کے مطابق ملزمہ اللہ رکھی اور اس کے باپ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔مقتول کانسٹیبل یوسف چار بچوں کا باپ تھا،ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ہفتے کو عام تعطیل کااعلان