کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مزید بڑھ کر 1 ارب 91 کروڑ ڈالر سے تجاوزکرگیا

Dec 21, 2021 | 00:13:AM
سٹیٹ، بینک، پاکستان
کیپشن: سٹیٹ بینک آف پاکستان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اکتوبر 2021 کے مقابلے نومبر 2021 میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں مزید 15 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2021 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ مزید بڑھ کر 1 ارب 91 کروڑ ڈالر سے تجاوزکرگیا،اکتوبر 2021 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر تھا،درآمدات میں اضافے نے بڑھتی برآمدات اور ترسیلات زر میں بہتری کے فوائد کم کردئیے ۔ اسٹیٹ بینک  کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بڑھتی اجناس کی قیمت  اور مقامی طلب بڑھنے پر  درآمدات میں اضافہ کردیا ،رواں مالی سال5 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ90 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکا ہے، گزشتہ مالی سال5 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سرپلس تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر شاہ پر ریپ میں معاونت کا مقدمہ۔۔ پی سی بی نے بڑا اعلا ن کر دیا