عمران نیازی ہم این آراو نہیں آپ سے حساب لینگے، احسن اقبال

Dec 21, 2020 | 20:23:PM
عمران نیازی ہم این آراو نہیں آپ سے حساب لینگے، احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لیگی رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سیلیکٹڈ عمران نیازی نے این آر او این آر او کھیلنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا  کہ یہ حکومت نہایت بے شرمی کے ساتھ جھوٹ بولتی ہے۔ اس کی بغل میں خود این آر او ہےاور زبان پہ این آرو نہیں دوں گا۔ عمران نیازی پہلے آپ بنی گالا رہائش کا حساب دیں۔آپ نے صرف 12 لاکھ کا معمولی جرمانہ دے کر گھر ریگولرائز کر وا لیاجبکہ عام عوام کے گھرمسمار کر دیئے گئے اوراپنے لئے قانون تبدیل کر دیا گیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ یہ حق صرف سلطنت فراڈیہ،سلطنت مکریہ،سلطنت الزامیہ کے لیڈر عمران نیازی کو حاصل ہے کیونکہ عمران نیازی کی غیر قانونی تعمیر پر کوئی بلڈوزر نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اعلی حضرت یہ دعوی کرتے ہیں کہ یہ رول آف لا کے چمپئن ہیں،اپنے گھر کے لئے قانون تبدیل کر لیا۔ عمران نیازی کو اس کا جواب دینا پڑے گا،جوجو اس غیر قانونی کام میں ملوث ہے اس کو کل قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔جب عمران نیازی کی حکومت جائے گی تو اس سرٹیفیکیٹ کی دوبارہ تحقیق کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ عمران نیازی نے جھوٹے مقدمات بنا کر این آر او این آر او کھیلنے کی کوشش کی،سلیکٹڈ عمران نیازی جھوٹے مقدمات سے کب تک اپنی نااہلی چھپاﺅ گے۔آپ تو خود این آرا و یافتہ ہیں،این آر او سے اپنا گھر بچایا،این آر او سے سیاست بچائی، صادق اور امین کا سرٹیفیکیٹ لیا۔اب اپوزیشن کو کہتے ہیں این آر او مانگتی ہے۔ عمران نیازی صاحب نہ آپ این آر او دے سکتے ہیں نہ آپ مجاز ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ کل میں نے احتساب عدالت پیش ہونا ہے،میرے مقدمے کو ٹی وی پر لائیو دکھایا جائے۔ہم پر جھوٹے مقدمات بنا کر آپ کب تک اپنی نااہلی اور ناکامی پر پردہ ڈالو گے؟ اب وقت آگیا ہے کی آپ کا محاسبہ کیا جائے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی آپ ناتجربہ کار ہیں،آپ اناڑی ہیں نااہل ہیں،آپ نالائق ہیں، آپ سیکھنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے کیونکہ آپکے ذہن میں صرف نفر ت اور حسد بھرا ہوا ہے۔ قوم کو دھوکہ دینے کی بجائے استعفیٰ دیں۔ہم نے آپ سے این آر او نہیں لینا حساب ضرور لینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ فیصلہ کن ہو گا۔ آپ کو پتہ چلے گا بندوبست کا دھرنا کیا ہوتا ہے اور عوام کا دھرنا کیا ہوتا ہے۔ آپ پاکستان کے نالائق اور نااہل ترین لوٹوں کو جمع کر کے ملک تباہ کر رہے ہیں۔ آپ بتائیں آپ کے لنگر خانے کدھر گئے؟ کام اور ڈراموں میں فرق ہوتا ہے،آپ کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔