قومی کرکٹرز  اب  ہوم سیریز میں فیملیز بھی ساتھ لے جاسکیں گے

Dec 21, 2020 | 13:05:PM
قومی کرکٹرز  اب  ہوم سیریز میں فیملیز بھی ساتھ لے جاسکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے آئسولیشن جیسی مشکلات کے پیش نظر پی سی بی نے بڑا فیصلہ  کرلیا،آئندہ دورے میں کھلاڑیوں  کو سیریزمیں فیملیز کے ہمراہ بھجوانے  کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق  قومی کرکٹ ٹیم نے آئندہ سال انگلینڈ ،زمباوے ،بنگلہ دیش ،ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے پی سی بی نے ہوم سیریز میں کھلاڑیوں کو فیملیزساتھ رکھنے کی اجازت دے دی۔پی سی بی نے  فیصلے سے کپتان بابراعظم اور ٹیم کے مینیجر کو آگاہ کر دیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں اہل خانہ ساتھ رکھے جا سکیں گے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سیریز میں بھی اہل خانہ ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی ۔اس کے علاوہ پی سی بی نے دیگر کرکٹ بورڈز سے بھی فیملیز کے حوالے سے بات کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔فیملیز کو بائیو سیکور ببل میں آنے سے قبل کوویڈ ٹیسٹنگ کروانی ہوگی۔ کرکٹرز کی فیملیز پر بھی کورونا وائرس کے تمام پروٹوکول لاگو ہوں گے ۔ کرکٹ کے ساتھ کھلاڑیوں کی ذاتی زندگی کا خیال رکھنا پی سی بی کی اولین ترجیح ہے ۔