عدالتوں کی کارکردگی سب سے بہتر ...سروے 

Dec 21, 2020 | 11:37:AM
عدالتوں کی کارکردگی سب سے بہتر ...سروے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عدالتوں کی کارکردگی سب سے بہتر ہے، 59 فیصد کی رائےسروے جاری کردیاگیا۔
  گیلپ پاکستان نے کراچی کے شہریوں کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیاجس کے مطابق 59 فیصد کراچی والوں نے عدالتوں کی کارکردگی کو سب سے بہتر قرار دے دیا جبکہ 42 فیصد نے کارکردگی پر اعتراض کیا۔سروے کے مطابق 48 فیصد کو ٹریفک پولیس کی کارکردگی پسند آئی جبکہ 52 فیصد کو ایک آنکھ نہ بھائی۔  اسی طرح 66 فیصد شہریوں نے میئر اور بلدیاتی حکومت کی کارکردگی کو سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا۔جس کے بعد پولیس کا نمبر آیا اور 59 فیصد نے کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔