ٹیسٹ بیٹسمینوں  کی نئی رینکنگ، سٹیو اسمتھ  کا پہلا، بابر اعظم کا پانچواں نمبر

Dec 21, 2020 | 10:01:AM
ٹیسٹ بیٹسمینوں  کی نئی رینکنگ، سٹیو اسمتھ  کا پہلا، بابر اعظم کا پانچواں نمبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔  آئی سی سی کی جاری کردہ بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیوی بیٹسمین سٹیو اسمتھ پہلے نمبر  جبکہ  ویرات کوہلی کا نمبر دوسرا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلے بازوں کی ٹاپ ٹین  فہرست میں آسٹریلیا کے سٹیو اسمتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے مزید 2 پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں اور وہ سٹیو اسمتھ  کے پوائنٹس کے قریب آ گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں، پاکستان کےمایہ ناز بلے باز بابراعظم  بدستور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ بولرز کی فہرست میں آسٹریلیاکے پیٹ کمنز نے پہلی پوزیشن پر  اور انگلینڈ کے سٹیورٹ براڈ  دوسرے اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر  تیسرے نمبر پر موجود  ہیں۔ کوئی پاکستانی  بولرز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔ پاکستانی میڈیم پیسر  محمدعباس رینکنگ کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر  موجود ہیں۔آئی سی سی کی ٹیسٹ کرکٹ کی ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز فہرست میں  کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں،  انگلینڈ کے بین سٹوکس پہلے،ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے اور بھارت کے جدیجا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔