ہائیکورٹ کے جج سردار اعجاز اسحاق کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر 

Aug 21, 2025 | 20:46:PM
ہائیکورٹ کے جج سردار اعجاز اسحاق کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج سردار اعجاز اسحاق کیخلاف شکایت دائر کر دی گئی، تحریک تحفظ ناموس رسالت نے سپریم جوڈیشل کونسل میں یہ شکایت دائر کی ہے۔

 سپریم جوڈیشل کونسل میں حافظ احتشام احمد مرکزی جنرل سیکریٹری تحریک تحفظ ناموس رسالت کی جانب سے 74 صفحات پر مشتمل دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہےکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے مقدس ہستیوں کیخلاف مہم کو تحفظ دیا،توہین کرنے والے افراد کیخلاف قانونی کاروائی روکنے کی کوشش کی گئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں۔ شکایت میں استدعا کی گئی ہےکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچنج  میں کاروبار کا مندی پر اختتام، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرسستا