رحیم یار خان میں ایمبولینس اور بس میں تصادم،4 ریسکیو اہلکار سمیت6 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد عاصم ) رحیم یار خان میں ایمبولینس بس سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 ریسکیو اہلکاروں سمیت 6 افراد جان سے گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ کے قریب ریسکیو ایمبولینس اور مسافر بس میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 4 ریسکیو اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو ایمبولینس ٹی ایچ کیو خان پور سے مریضوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کررہی تھی، حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔
صوبائی وزیر ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق و سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے رحیم یار خان ایکسیڈنٹ میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پہ افسوس کا اظہار کیا۔
ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کی طرف سے ضلعی آفیسر ریسکیو کو حادثہ کی فوری رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہے،ترجمان ریسکیو کے مطابق سیفٹی آفیسرعدیل غفار خان، شفٹ انچارج شاہد رزاق، میڈیکل ٹیکنیشن فرہاد خان، ڈرائیور محمد احمد اور 2 شہری جان بحق ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے پیش آنے والے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں اور شہریوں کی موت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیااورحادثے کی رپورٹ طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں پٹاخوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی،30 افراد زخمی