جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ازبک صدر سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ازبکستان کے سرکاری دورے کے دوران صدر جمہوریہ ازبکستان شوکت میرضیایف ، وزیر دفاع میجر جنرل شکرت خولمخمیدوف اور ازبکستان کےسیکرٹری قومی سلامتی کونسل لیفٹیننٹ جنرل وکٹر مخمودوف سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے رہنمائوں نے بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی اور علاقائی جغرافیائی سیاسی اور سلامتی کے ماحول کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں، سڑک اور ریل رابطے اور تعاون کے دیگر پہلوؤں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تعاون کو وسعت دینے کی امید ظاہر کی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ازبکستان کے ساتھ پاکستان کے گہرے اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی، علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے مزید تعاون کے لیے مشترکہ عزم پر زور دیا۔ازبکستان کی قیادت نے پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ ازبک قیادت نے دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر پاک فوج کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا مندی پر اختتام، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرسستا