بگ بیش لیگ: ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ فینزکیلئے سٹینڈ بنانے کا فیصلہ

Aug 21, 2025 | 12:07:PM
بگ بیش لیگ: ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ فینزکیلئے سٹینڈ بنانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بگ بیش لیگ کے دوران ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ فینز کے لیےسٹینڈ بنانے کا فیصلہ کیاگیا،میلبرن کرکٹ گراونڈ میں پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے ایک  سٹینڈ مخصوص کیا جائے گا۔

ایم سی جی میں مخصوص سٹینڈ کو ہاؤس آف روف کانام دیاجائےگا،میلبرن اسٹارز کےمیچز کے دوران پاکستانیوں سمیت ساوتھ ایشین فینزکی دلچسپی کے لیےسٹینڈ بنایا جائے گا۔

جی ایم میلبرن اسٹارزمیکس ایبٹ کا کہنا ہےکہ ہاوس  آف روف بنانےکا مقصد پاکستانی شائقین کی توحہ حاصل کرنا ہے،ہم چاہتےہیں کہ پاکستانی فینزآئیں اورہمارےمیچزمیں لطف اندوز ہوں اور اپنی ثقافت کو اجاگرکریں،حارث روف میلبرن سٹارز کے زبردست ایمبیسیڈر ہیں۔

میکس ایبٹ نےمزید کہا ہم منتظرہیں کہ پاکستان کا پرجوش کراوڈ آئے اورمیلبرن اسٹارز کو اسپورٹ کرے، پاکستانی کرکٹرز  کےلیے آنے والےپاکستانی فینز کی وجہ سے ایم سی جی میں دلکش ماحول پیدا ہوتا ہے ، ساوتھ ایشین کرکٹرز اورکمیونٹی  کے لیے اقدامات کرنا کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایکشن پلان کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سیزن میں میں بھی  ایم سی سی جی پاکستان سٹینڈ بنایا گیا تھا۔