محمد رضوان ویسٹ انڈیز کی کیریبیئن لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، معاہدہ طے

Aug 21, 2025 | 11:32:AM
محمد رضوان ویسٹ انڈیز کی کیریبیئن لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، معاہدہ طے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان ویسٹ انڈیز کی کیریبیئن لیگ  میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ان کا سی پی ایل 2025 کیلئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، محمد رضوان کو افغانستان کے فاسٹ باؤلر فضل الحق فاروقی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

افغانستان کے فضل الحق قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے ٹورنامنٹ چھوڑ رہے ہیں، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی جانب سے رضوان کی شمولیت کے حوالے سے اعلان اگلے چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔

سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے بارباڈوس رائلز کے خلاف میچ میں رضوان کی دستیابی ابھی غیر یقینی ہے،سی پی ایل میں شرکت کے لئے انہیں ابھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ربیع الاول کا چاند کب نظر آئےگا؟اسپارکو نے پیشگوئی کر دی

واضح رہے کہ اس سے قبل رضوان بگ بیش لیگ کھیل چکے ہیں یہ قومی کرکٹر کا دوسرا غیر ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگ معاہدہ ہے، رضوان سے قبل پیٹریاٹس کا نسیم شاہ اور عباس آفریدی بھی حصہ ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی کیریبیئن لیگ میں اسامہ میر، عماد وسیم، محمد عامر اور سلمان ارشاد بھی اپنے جوہر دکھائیں گے۔