شہباز گل پر تشدد کے الزامات پر اسلام آباد پولیس کی انکوائری مکمل

Aug 21, 2022 | 19:57:PM
اداروں کیخلاف، بغاوت پر اکسانے، الزام میں گرفتار، پی ٹی آئی رہنما، شہباز گل، اسلام آباد پولیس، انکوائری مکمل،
کیپشن: شہباز گل (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر تشدد کے الزامات پر اسلام آباد پولیس کی انکوائری مکمل ہوگئی ،اسلام آباد پولیس کی انکوائری رپورٹ کل عدالت میں پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کے سامنے تحریک انصاف کے 4 رہنما پیش ہوئے،انکوائری کمیٹی میں چاروں رہنماو¿ں فواد چودھری ،راجہ خرم نواز ،علی اعوان اور عثمان ڈار کے بیان ریکارڈ کئے گئے،ذرائع کا کہناہے کہ تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کی جانب سے ناقابل تصدیق مخصوص اعضا کی مبینہ تصاویر بھی دی گئی،پولیس کے مطابق تصاویر کا ذریعہ اور وقت کے تعین پر رہنما تحریک انصاف لاجواب ہوگئے،کمیٹی نے ڈاکٹرز سمیت رہنماو¿ں کے بیانات کی رپورٹ مرتب کر لی ہے۔
دوسری جانب ذرائع پمز ہسپتال کاکہنا ہے کہ شہبازگل کی تمام ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوگئی ہیں اور شہباز گل کی صحت کو جانچنے کیلئے میڈیکل بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔ذرائع پمز ہسپتال کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ شہباز گل کی صحت کے متعلق مشاورت کرے گااورشہباز گل کی میڈیکل رپورٹس کے تناظرمیں میڈیکل بورڈ تفصیلی رپورٹ تیار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 245 ضمنی انتخاب، 71 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول، پی ٹی آئی آگے