گوادر حملہ قابل مذمت۔۔ چینی شہریوں کو مکمل سکیورٹی فراہم  کی جائے:بلاول

Aug 21, 2021 | 14:05:PM
گوادر حملہ قابل مذمت۔۔ چینی شہریوں کو مکمل سکیورٹی فراہم  کی جائے:بلاول
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے۔

سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان میں بلاول زرداری نے دہشتگرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت پاکستان میں اپنے شہریوں کے تحفظ و سکیورٹی کے متعلق  چین کے خدشات دور کرے۔پی پی چیئرمین نے دہشت گرد حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والوں کے بہترین علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔

 واضح رہے کہ گوادر ایکسپریس وے منصوبے پر چینی  قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں 2 مقامی بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 1 چینی سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیںمیٹرو سیکنڈل:نیب راولپنڈی نے شہباز شریف کو طلب کر لیا