سپریم کورٹ کا 22 اور 23 اپریل کیلئے ججز روسٹر جاری 

Apr 21, 2026 | 19:20:PM
سپریم کورٹ کا 22 اور 23 اپریل کیلئے ججز روسٹر جاری 
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ کا 22 اور 23 اپریل کیلئے ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔

پرنسپل سیٹ کیلئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تشکیل  دیدیا گیا۔جسٹس منیب اختر،جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس میاں گل حسن چیمبر ورک کریں گے ۔

22 اور 23 اپریل کو پشاور رجسٹری میں تین ججز بنچ سماعت کریں گے ۔جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بنچ پشاور رجسٹری میں سماعت کرے گا۔دوسرا بنچ جسٹس ہاشم کاکڑ،جسٹس صلاح الدین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہوگا۔

تیسرے بنچ میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہونگے ۔جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ لاہور رجسٹری میں سماعت کرے گا۔دوسرا بنچ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:نااہلی اور ڈی نوٹیفکیشن کا فیصلہ معطل  ، مراد سعید سینیٹ کی جنرل نشست پر دوبارہ بحال