روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی 

Apr 21, 2026 | 17:56:PM
روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی 
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1پیسے سستا ہوگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 278.91روپے سے کم ہوکر 278.90روپے پر بند ہوا  ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستاہوکر 280.22 روپے،یو اے ای درہم 5 پیسے کمی سے 76.89  روپے،سعودی ریال 3 پیسے کم ہوکر 75.06 روپے کا ہوگیاجبکہ یورو 12 پیسے مہنگا ہوکر 331.20 روپے ،برطانوی پاونڈ 14 پیسے اضافے سے 380.49 روپے کا ہوگیا ۔

ادھرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام  ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس 959 پوائنٹس اضافے سے 173155 کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران 175298 بلند سطح رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 172196 کی سطح پر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز بحران کے حل کی ذمہ داری ایک ملک کی نہیں تمام ممالک کی ہے: قطر