محمود اچکزئی کی اگر کوئی ناراضی ہے تو ہم دور کریں گے: بیرسٹر گوہر

Apr 21, 2026 | 17:37:PM
محمود اچکزئی کی اگر کوئی ناراضی ہے تو ہم دور کریں گے: بیرسٹر گوہر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی اگر کوئی ناراضی ہے تو ہم دور کریں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مردان جلسے میں محمود خان اچکزئی کیوں نہیں آئے اس پر ان سے ابھی بات نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں کہ محمود اچکزئی جو فیصلہ کریں گے ان کو فالو کرنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم بانی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، بشریٰ بی بی بیمار ہیں ہم چاہتے ہیں ان کی رہائی جلد ہو، ہم نے ان کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی سے میری ملاقات ہوئی ہے، تفصیل نہیں بتا سکتا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی کا کنٹرول نہیں، پی ٹی آئی کا موقف لیڈر شپ پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاسپورٹ وصولی کے اوقات تبدیل ، نئی فیسوں کا اعلان ہو گیا