وزیراعظم کا عمران خان کو فول پروف سکیورٹی دینے کا حکم

Apr 21, 2022 | 11:28:AM
شہبازشریف ، عمران خان
کیپشن: عمران خان ، شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر مہربان ہوگئے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو سیکیورٹی کے فوری اور موثر اقدامات کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو ذاتی طور پرعمران خان کی سیکیورٹی امورکی نگرانی کرنے اور احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی جس کے بعد وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکریٹریز کو لکھے گئے ہنگامی خط میں سابق وزیراعظم عمران خان کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔
ہنگامی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان ملک بھر میں جہاں بھی جائیں ان کی سیکیورٹی کویقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: شہبا ز شریف کیلئے امتحان۔حکومت بچانا مشکل ہوجائے گا۔نجم سیٹھی کا بڑا انکشاف