بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ترقی، دوسرے نمبر پر آگئے

Apr 21, 2021 | 22:13:PM
بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ترقی، دوسرے نمبر پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 دبئی (24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پرپہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ انگلینڈ کےمطابق ڈیوڈ ملان پہلے جبکہ ایرون فنچ تیسرے نمبر پر ہیں۔آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، ان کے پوائنٹس کی تعداد 844 ہوگئی ہے۔
آسڑیلوی کپتان ایرون فنچ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے کا چوتھا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا رینکنگ میں پانچواں نمبر ہے۔
بولنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے ، افغانستان کے راشد خان دوسرے ،آسٹریلیا کے آشٹن اگیر تیسرے نمبر پر ہیں۔ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ، آل راﺅنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سپیکر صاحب کو ہاﺅس کی پروا ہے نہ اپنی عزت کا خیال ،شاہد خاقان عباسی