شاہد خاقان 7 دن میں معذرت کریں. سپیکر قومی اسمبلی  کا نوٹس

Apr 21, 2021 | 16:15:PM
شاہد خاقان 7 دن میں معذرت کریں. سپیکر قومی اسمبلی  کا نوٹس
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی جوتا مارنے والی بات کا نوٹس لیتے ہوئے خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان 7 دن میں معذرت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔

سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا گیا ہے جس کے متن میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے اور معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط کےمتن میں تحریر ہے کہ شاہد خاقان کے طرز عمل سے اسمبلی کارروائی آسانی سے چلانے میں رکاوٹ ہوئی،انہوں نے اپنے طرز عمل سےقومی اسمبلی کی کارروائی میں خلل پیدا کیا ہے۔متن میں تحریر ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے سپیکر کے منصب کا تمسخر اڑایا ہے ،مقررہ وقت میں جواب نہ دینے پر تصور ہوگا کہ شاہد خاقان عباسی کودفاع میں کچھ نہیں کہنا ہے۔

واضح رہے منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر اور شاہدخاقان عباسی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ایک موقع پر شاہد خاقان نے سپیکر کو کہا تھا کہ میں جوتا اتار کر آپ کو ماروں گا۔
 یہ بھی پڑھیں’’شاہد خاقان کے ایوان داخلے پر پابندی لگائیں‘‘