تشدد زدہ اونٹنی سکھر سے کراچی کے شیلٹر منتقل

Sep 20, 2025 | 21:12:PM
تشدد زدہ اونٹنی سکھر سے کراچی کے شیلٹر منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر تشدد زدہ اونٹنی سکھر سے کراچی کے شیلٹر منتقل  کر دی گئی۔

سی ڈی آر ایس شیلٹر نے اونٹنی کا نام "سُمی" رکھ دیا۔شیلٹر انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سُمی کی ٹانگ کچلی ہوئی، جبڑا ٹوٹا ہوا، زبان جلی اور جسم پر شدید زخم ہیں۔سُمی کھانے کے قابل نہیں، آئی وی فلوز لگائی جا رہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سیکرٹری لائیو سٹاک کاظم جتوئی کو سُمی کے بہترین علاج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والے خبردار! بڑا فیصلہ ہو گیا