ایڈیشنل سیشن جج بھرتی ہونے کے خواہشمند وکلاکیلئے اہم خبر 

Sep 20, 2025 | 19:02:PM
ایڈیشنل سیشن جج بھرتی ہونے کے خواہشمند وکلاکیلئے اہم خبر 
کیپشن: وکلا ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)گریڈ20 میں براہ راست ایڈیشنل سیشن جج بھرتی ہونے کے خواہشمند وکلاکیلئے اہم خبر،لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی  بھرتی کے امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی۔

تحریری  امتحانات 20 اکتوبر سے 28 اکتوبر 2025 تک جاری رہیں گے۔پہلا پرچہ کریمنل لاء ون کا پرچہ ، 20 اکتوبر کو صبح 9 سے 12 بجے تک ہوگا۔کریمنل  لاء ٹو کا پرچہ 21 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک لیا جائے گا۔سول لا-ون  کا پرچہ 22 اکتوبر جبکہ سول لا-II کا پرچہ 23 اکتوبر کو ہوگا۔انگریزی کا پرچہ 24 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہوگا۔

اسی طرح اردو کا پرچہ 27 اکتوبر پیر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک منعقد ہوگا۔جنرل نالج کا پرچہ 28 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 10:30 بجے تک ہوگا۔تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو  انٹرویوز کے لئے بلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:چودھری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب