سیکیورٹی خدشات،جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(غوث بخش) پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کوسیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ۔
ریلوے حکام کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے جس کے بعد مسافر پبلک ٹرانسپورٹ پر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اورتیل کی قیمتوں میں12 روپےفی کلو تک اضافہ
ریلوے حکام کاکہناہے کہ سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد جعفر ایکسپریس کو روانہ کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کے دوحملے ہو چکے ہیں ۔