گھی اورتیل کی قیمتوں میں12 روپےفی کلو تک اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاد خان ) گھی اورکھانابنانے والےتیل کی قیمتوں میں12 روپے تک اضافہ ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج ہے اوردرجہ اول گھی و آئل بنانے والی کمپنیوں نے قیمتیں 12 روپے تک بڑھا دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی خدشات،جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا
16 کلوگھی کی پیٹی کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد 16 کلو گھی کی پیٹی 8ہزار 550 روپے کی ہوگئی ہے،5 کلوآئل پیک 70روپے اضافے کے ساتھ2ہزار860 روپے کا ہوگیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ضبط شدہ ٹیمپرڈ، آلٹریشن اور ویلڈ شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نیلامی کی منظوری
ہول سیل میں گھی535اورآئل 572روپے فی کلوکے حساب سے فروخت ہورہاہے جبکہ پرچون میں 10 سے 15 روپے فی کلو اورلٹر تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔