اندرون لاہور میں خستہ حال عمارت بارش کے باعث زمین بوس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اندرون لاہور میں بارش کے باعث چوہٹا مفتی باقر گلی ارایاں میں خستہ حال گھر زمین بوس ہو گیا ۔
ڈی جی والڈ سٹی ملیحہ راشد نے 108 گھر خالی کروائے تھے کیونکہ ان تمام گھروں کی عمارتیں بہت زیادہ خستہ حال تھی اور رہنے کیلئے خطرناک تھی جن میں سے اب تک 15 گھر مہندم ہو چکے ہیں لیکن پیشگی انتظامات اور اقدامات کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
ملبے تلے دبی گیس اور بجلی کی لائنوں کو متعلقہ محکموں کے تعاون سے نکالا جا رہا ہے، اس آپریشن کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر علی اسلام گِل کر رہے ہیں، اتھارٹی کی تکنیکی ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئر جنید منصور کی سربراہی میں ملبہ منتقل کرنے اور کٹری میں محصور لوگوں کو نکالنے اور راستہ کھولنے میں مصروف عمل ہیں۔