پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر کئی ملکوں کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔
پرتگال کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہےکہ 21 ستمبر کو فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کئی ممالک فلسطین کوباقاعدہ ریاست کے طورپرتسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
پرتگال کے وزیر خارجہ نے رواں ہفتے برطانیہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے،تاہم اب وزارت خارجہ کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم سے متعلق اعلان کردیاگیا ہے۔
پرتگال فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والا پہلا ملک نہیں ہے،اس سے قبل فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور بیلجیئم بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرچکے ہیں ۔