نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کا معاملہ، نیب نے عدالت میں 81 کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کی درخواست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد اہم پیشرفت سامنے آگئی، نیب نے اربوں روپے مالیت کے 81 کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھول دیے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد میں 81 کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر کردی۔ چیئرمین نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی عدالت میں درخواست دائر کی۔
نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی اور مراد علی شاہ کیخلاف کیسز کھولنے کی درخواست دائر کردی، اس کے علاوہ شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن ریفرنس بھی دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر کردی۔
یہ بھی پڑھیے: خودکشی کو جرم قرار دینے کی دفعہ کو حذف کرنے کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت کی، اس دوران 50 سے زائد سماعتیں کی گئی تھیں، جس کے بعد سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسے کالعدم قرار دے دیا تھا۔