طالبہ کیساتھ غیر اخلاقی حرکت پر ٹیچر کی شامت آگئی، ویڈیو وائرل ہو گئی

Sep 20, 2023 | 10:00:AM
طالبہ کیساتھ غیر اخلاقی حرکت پر ٹیچر کی شامت آگئی، ویڈیو وائرل ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)طالبات کو  ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا،بھارت کی ریاست راجستھان میں سکول میں طالبہ کو ہراساں کرنا ٹیچر کو مہنگا پڑگیا، لڑکی کے اہل خانہ نے ٹیچر کی درگت بنادی۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع گنگانگر کے ایک سرکاری سکول میں پیش آیا جہاں  ٹیچر کی 16 سالہ طالبہ کے اہل خانہ کے ہاتھوں پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، ٹیچر کا نام راجیش بتایا جارہا ہے، جس پر الزام ہے کہ وہ طالبہ کے ساتھ اکثر غیر اخلاقی حرکات کا مرتکب ہوتا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ٹیچر کو کچھ مرد اور خواتین تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، اسے لاتیں، گھونسے اور چپل سے مارا گیا جبکہ سڑک پر بٹھا کر چہرے پر سیاہی بھی پھینکی گئی۔

پولیس کے مطابق  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف کارساز کمپنی نے بڑااعلان کر دیا