موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی 

Sep 20, 2023 | 09:48:AM
 محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ سندھ میں اکثر مقامات جبکہ مشرقی پنجاب، شمال/ مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ سندھ میں اکثر مقامات جبکہ مشرقی پنجاب، شمال/ مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شہر لاہور کا موسم خوشگوار،مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 155 ریکارڈ کی گئی ہے۔ سید مراتب علی روڈ 158، یوایس قونصلیٹ پر آلودگی کی شرح 154ریکارڈ، مال روڈ 144، جوہر ٹاؤن 130، انارکلی میں شرح 120 ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مشرقی پنجاب، مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بعض مقا مات پر بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ اسلام آباد میں رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سبی، کوہلو، لورالائی، بارکھان، لسبیلہ، آواران،خضدار، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا میں بارش جبکہ لیہ، بھکر، نورپورتھل اور خوشاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق  بدھ کے روز اسلام آباد میں موسم خشک اور  مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا  امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں رات کے اوقات میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

مزید پڑھیں:  مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے ترکیہ اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے،طیب اردوان 

دوسری جانب  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں  مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، تاہم دیر،سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  امکان ہے ۔  پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں  مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے  کی توقع ہے ،تاہم لاہور، قصور ، اوکاڑہ،   ساہیوال ، گوجرانوالہ،سرگودھا،لیہ،بھکر، نورپور تھل اور خوشاب میں   تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  امکان ہے ۔

کراچی، حیدر آباد، سانگھڑ، جام شورو،خیرپور،قمبر شہداد کوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔میر پور خاص، ٹھٹھہ، بدین، نگرپارکر، سجاول اورکراچی میں موسلادھار بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔