پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز: چیئرمین انگلش بورڈ کراچی پہنچ گئے

Sep 20, 2022 | 15:16:PM
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور آفیشل بھی کراچی پہنچ گئے
کیپشن: چیئرمین انگلش بورڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور آفیشل بھی کراچی پہنچ گئے۔

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی میں آج شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی نگرانی کریں گے۔ ای سی بی چیئرمین مارٹن ڈارلو اور آفیشل جان ریڈ لندن سے براستہ دبئی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی حکام نے ای سی بی حکام ان کا استقبال کیا۔ انہیں انتہائی سخت سیکورٹی اور پروٹوکول میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ ای سی بی چیئرمین مارٹن ڈارلو کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام جبکہ لاہور کا ایک میچ دیکھ کر واپس چلا جاؤں گا۔

 خیال رہے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج شام کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔