سابق وزیر خزانہ شوکت ترین بڑی مشکل میں پھنس گئے

Sep 20, 2022 | 13:02:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین بڑی مشکل میں پھنس گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیلی فون کال کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کو طلب کرلیا۔

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین اور وزیرخزانہ خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا کے درمیان فون کال کے معاملے پرایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد  نے سابق وزیرخزانہ کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا،  شوکت ترین کو  21 ستمبر صبح 10 بجے سائبر رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں پیش ہونے کے لیے کہا  گیا ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری 15 ستمبر کو ارشد محمود کی درخواست پر خیبرپختونخوا کے   وزیرخزانہ تیمور جھگڑا سے فون کال کی بنیاد پر شروع کی گئی،آپ ذاتی حیثیت میں 21 ستمبر صبع  10 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں تاکہ آپکا بیان ریکارڈ کیا جاسکے۔اگر آپ پیش نہ ہوئے تو اسکا مطلب ہوگا کہ آپ کے پاس دفاع میں کہنے کے لیے کچھ نہیں۔ 

نوٹس کے متن  میں  شوکت ترین کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ فون کال میں آپ تیمور جھگڑا کو اکسا رہے  ہیں کہ  خیبر پختونخوا حکومت   وفاقی حکومت کوفسکل بجٹ کی اضافی رقم واپس نہیں کرے تاکہ  ایسا کرنے سے وفاقی حکومت اورآئی ایم ایف کے درمیان مسائل پیدا ہوں۔

واضح رہےکہ گزشتہ مہینے شوکت ترین اورتیمور جھگڑا اور پنجاب کے  وزیرخزانہ محسن لغاری کی فون پر کی گئی گفتگو منظر عام پر آئی تھی جس میں سابق وزیرخزانہ مختلف اقدامات کے ذریعے وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے بارے میں بات کررہے تھے۔