وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی قرارداد منظور

Sep 20, 2022 | 10:07:AM
پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی قرارداد منظور کرلی جبکہ عمران خان سے متعلق نفرت انگیز تقریر اور پریس کانفرنس پر وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف بھی قرار داد منظور کرلی گئی۔ سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپے کے خلاف بھی قراراد منظور کی گئی
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی قرارداد منظور کرلی جبکہ عمران خان سے متعلق نفرت انگیز تقریر اور پریس کانفرنس پر وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف بھی قرار داد منظور کرلی گئی۔ سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپے کے خلاف بھی قراراد منظور کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو بڑا ریلیف مل گیا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شور شرابے کی نذر ہونے پر (کل) 21 ستمبر تک ملتوی کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کا سپیکر سبطین خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی قرارداد منظور کرلی۔ ایوان میں قرارداد صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے لندن میں عدالتی مفرور سے حساس قومی ایشوز پر مشاورت کی، حساس قومی ایشوز میں آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ بھی شامل تھا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم کا حلف حساس معاملات غیر متعلقہ شخص کیساتھ شیئر کرنے سے روکتا ہے جبکہ عدالتی مفرور اور غیر متعلقہ شخص سے حساس معاملات کی شیئرنگ کی گئی۔ امپورٹڈ حکومت کے وزیراعظم آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 5 اور 6 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔