لاہور کے ہوٹل میں لڑکی سے 7 روز تک مبینہ اجتماعی زیادتی

Sep 20, 2021 | 22:06:PM
لاہور،کے ہوٹل، میں ،لڑکی،سے ،مبینہ ،زیادتی
کیپشن: لاہور کے ہوٹل میں لڑکی سے مبینہ زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے ملت پارک میں واقع ہوٹل میں لڑکی کو 7 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی (م)نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ اسے ظفر نے شادی کی تقریب میں رقص کے لیے بلایا اور  ہوٹل میں ٹھہرایا گیا جہاں 7 روز تک ظفر، اعظم اور حمزہ نے اجتماعی زیادتی کی۔ملزموں نے اس کے 6 لاکھ روپے بھی چھین لیے۔

سی سی پی او لاہور کے حکم پر ملت پارک پولیس نے متاثرہ کی درخواست پر تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،جبکہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ، رپورٹ آنے کے بعداصل حقا ئق سامنے آجا ئینگے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا منال خان کی شا دی میں اداکارہ کترینہ کیف اور بل گیٹس نے بھی شرکت کی؟