اداکا ر سنجے دت اور سلمان خان کے درمیان لڑائی کا انکشاف

Sep 20, 2021 | 17:37:PM
سلمان خان، اور سنجے دت ،میں لڑائی کا کانشاف
کیپشن: سلمان خان اور سنجے دت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکا ر سنجے دت اور سلمان خان کے درمیان لڑائی کا انکشاف، مبینہ طور پر دونوں کی لڑائی کی بنیادی وجہ اداکارہ مادھوری ڈکشت تھیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپو رٹس کے مطابق ماضی میں سنجے اور مادھوری مبینہ طور پر ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تاہم کچھ نا معلوم وجوہات کی بنا پرا ن میں دراڑ آگئی۔مادھوری کو جب پتہ چلا کہ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے تو انہوں نے اداکار سلمان خان سے رابطہ کیا۔

مادھوری کی خواہش تھی کہ سلمان، سنجے دت کو اس بات کیلئے راضی کرلیں کہ ان کی سوانح حیات نہ بنائی جائے کیونکہ اگر ایسا ہوا تو مادھوری کا نام فلم میں سنجے کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جو کہ اداکارہ بالکل نہیں چاہتی تھیں۔

سلمان خان نے جب سنجے سے بات کی تو انہوں نے انکار کردیا اور یوں سلمان نے سنجے سے بات کرنا بند کردی۔ لڑائی اس وقت شدت اختیار کرگئی جب سنجے کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کیلئے اداکار رنبیر کپور کو کاسٹ کیا گیا جو کہ اس وقت سلمان کی مبینہ سابقہ گرل فرینڈ اداکارہ کترینہ کیف کے بوائے فرینڈ تھے۔

تاہم اس فلم کی ریلیز کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات معمول پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:شادی بڑی کامیاب اور میں بہت خوش ہوں۔۔حریم شاہ