وزارت خارجہ کے نئے ترجمان طاہر اندرابی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزارت خارجہ میں نئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق طاہر اندرابی نے آج سے باضابطہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، بطور ترجمان دفتر خارجہ انہوں نے شفقت علی خان کی جگہ لی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق طاہر اندرابی نے بطور ترجماب دفتر خارجہ آج 55ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے شرکاء کا دفتر خارجہ میں خیر مقدم کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے 55ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے شرکاء کے استقبالیہ سے بھی خطاب کیا۔
سابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جلد سعودی عرب روانگی متوقع ہے، وہ عمرہ ادائیگی کے بعد متحدہ عرب امارات میں بطور سفیر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا