شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے، شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں قیادت کریں گے۔
ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، شاہین شاہ آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔
25 سالہ فاسٹ باولر نے پاکستان کی جانب سے 66 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 249 وکٹیں حاصل کیں۔
32 ٹیسٹ میچوں میں، جن میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری دوسرا ٹیسٹ شامل نہیں، شاہین نے 120 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
شاہین اس سے قبل 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ پر پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی عسکری و سفارتی حکمت عملی کا عالمی میڈیا بھی معترف