رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نے اپوزیشن کو مل بیٹھ کرصوبے کیلئے کام کرنے کی دعوت دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صوبہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) شفیع اللہ خان نے اپوزیشن کو مل بیٹھ کرنے کی دعوت دے دی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی شفیع اللہ خان نےاظہار خیال کیا،اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن حق اور سچ کا ساتھ دے، اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ آؤ مل بیٹھ کر اس صوبے کے لئے کام کریں۔
رکن صوبائی اسمبلی عدنان قادری کا اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قبائلی عوام خان صاحب کا مشکور ہیں،قبائلی عوام ان سے ناراض ہیں کہ ان کا بندے کو بطور وزیر اعلیٰ منظور نہیں کیا جا رہا تھا،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو اپنے لیڈر سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی،وزیر اعظم نے کہا کہ میں پوچھ کر بتاتا ہوں،آپ کو کس سے پوچھنا تھا،آپ اتنے گرے ہوئے ہیں کہ کسی اور سے پوچھنا پڑرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2 سال سے زیادہ عمران خان جیل میں ہے کوئی بیماری نہیں آئی کوئی بہانہ نہیں بنایاجبکہ آپ کا لیڈر پر روز بیمار ہوتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پارلمینٹ کو براہ راست دیکھا گیا جو افسوس ناک ہے ،سانحہ گوجرانولہ پر پوری قوم افسردہ ہے،قبائلی علاقوں میں بھی خون ریزی جاری ہے۔ْ
عدنان قادری کا مزید کہنا تھا کہ آج اگر افغانستان سے مزاکرات کر رہے ہیں،وہ آپ کو پہلے کرنا چاہیے تھا،عمران خان نے کہا کہ 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے،تمام تر ثبوت کو غالب کئےگئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ تین چار گھنٹے افغانستان کے چوکیوں پر قبضہ کیا گیا ،سابقہ فاٹا میں بھی دہشتگردوں کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں ہونی چاہئے،انہوں نے سوال کیا کہ قبائلی علاقوں میں کئی سالوں سے دہشتگردی ہو رہی ہے،آج اگر آپ افغانستان سے مزاکرات کر رہے ہیں،یہاں پر آپ مزاکرات کیوں نہیں کر رہے۔
یہ بھی پڑھیں : معیشت کیلئے اچھی خبر,پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے سرپلس میں آگیا