آزاد کشمیرسے افغان مہاجرین کی بے دخلی کیلئے18 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر

Oct 20, 2025 | 15:04:PM
آزاد کشمیرسے افغان مہاجرین کی بے دخلی کیلئے18 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہدبشیرچودھری )آزاد کشمیر میں پناہ گزین افغان مہاجرین کی بے دخلی کا فیصلہ کرتے ہوئے 18 نومبر 2025 تک ان کی ملک بدری کی ڈیڈ لائن مقررکردی گئی۔
آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے تمام ریجنل اور ضلعی افسران کو اس حوالے سے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ضلعی انتظامیہ کو ڈی پورٹیشن کی براہ راست نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آزاد کشمیر میں پناہ گزین تمام افغان مہاجرین کو 18 نومبر سے قبل براستہ طورخم بارڈر بے دخل کیا جائے گا،ڈیڈ لائن کے بعد افغان مہاجر کی موجودگی پر متعلقہ SHO، SDPO، DSPاور SP کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ایس پی سپیشل برانچ اور ضلعی پولیس روزانہ کی بنیاد پر پراگریس رپورٹ بھیجنے کے پابندہوں گے،18 نومبر کے بعد ہر ضلع سے تحریری سرٹیفکیٹ درکار ہوگاکہ وہاں کوئی افغان مہاجر مقیم نہیں،احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف برطرفی سمیت سخت تادیبی کارروائی کا عندیہ بھی دیاگیاہے۔