نواز شریف کا زیادہ فوکس غربت اور معاشی مشکلات کے حل پر ہے، عرفان صدیقی

Oct 20, 2023 | 23:53:PM
نواز شریف کا زیادہ فوکس غربت اور معاشی مشکلات کے حل پر ہے، عرفان صدیقی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کل وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

اس حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی نے دبئی میں 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ نواز شریف کی تقریر تیار ہیں جن میں عوامی مسائل اور ان کا حل کے حوالے سے بات ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی سوچ رہا ہے کہ میاں نواز شریف کے ساتھ ماضی میں ہونے والی زیادتی پر بات نہیں ہوگی تو وہ غلط ہے، نواز شریف اپنے ماضی کے حوالے سے تقریر میں بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کی وطن واپسی، حتمی پلان سامنے آگیا

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ 28 جولائی 2017ء کو جب حکومت کو ہٹایا گیا تھا اس کے بعد والی صورتحال بھی عوام رکھی جائے گی، نواز شریف کا زیادہ فوکس غربت پر ہے، معاشی مشکلات سے نجات اور مسائل کے حل پر ہے۔