آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سری لنکا فوج کے کمانڈر کی ملاقات

Oct 20, 2023 | 23:05:PM
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سری لنکا فوج کے کمانڈر کی ملاقات
کیپشن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سری لنکا فوج کے کمانڈر ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)سری لنکا کی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل H.L.V.M. Liyanage نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور خطے میں امن و استحکام کیلئے جاری آپریشنز میں کامیابیوں کی تعریف کی۔
 چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ سری لنکا کے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، جس میں خاص طور پر دفاعی اور تربیتی تعاون کے شعبوں شامل ہیں۔
سری لنکن فوج کے کمانڈر کل ہونے والی پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ بھی دیکھیں گے۔


قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر سری لنکن آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے آسٹریلیا سے شکست کی وجہ بتا دی