بابر اعظم نے آسٹریلیا سے شکست کی وجہ بتا دی

Oct 20, 2023 | 22:23:PM
بابر اعظم نے آسٹریلیا سے شکست کی وجہ بتا دی
کیپشن: بابراعظم ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ باؤلنگ کے دوران پہلے 34اووز اور فیلڈنگ کی وجہ سے ہمیں شکست ہوئی ، اگر ڈیوڈ وارنر جیسے کھلاڑی کا کیچ چھوڑ دیا جائے تو پھر وہ آپ کو نہیں چھوڑتا۔
 میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں بڑا سکور ہوتا ہے لیکن ہم یہاں سکور نہ کر سکے ، اس میچ سے یہ پیغام ملا ہے کہ ہم اتنے بڑے ہدف کو حاصل کر سکتے ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ لائیٹس کے نیچے بیٹنگ کرنا بہترین تجربہ تھا ، ہم نے شروعات اچھی کی ، ہم نے چھوٹی چھوٹی پارٹنر شپس قائم کیں لیکن کوئی بڑی پارٹنر شپ قائم کرنے میں ناکام رہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں باو¿لنگ میں پہلے10 اوورز کے دوران اور بیٹنگ میں مڈل اوورز کے دوران بہتر ہونا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے بڑی پابندی لگا دی