ورلڈ کپ کے دوران کپتان سمیت بھارتی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ اتوار کو شیڈولڈ ہے جبکہ بھارت اور انگلینڈ کے مابین میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

Oct 20, 2023 | 21:29:PM
ورلڈ کپ کے دوران کپتان سمیت بھارتی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارتی کھلاڑیوں کو چھٹی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے بعد کپتان روہت شرما سمیت کئی کرکٹرز کو بریک دی جائے گی، بھارت کے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف میچ میں ابھی کئی دن کا وقفہ ہے، اس وقفے کے دوران بھارتی کرکٹرز کو چھٹی دی جائے گی۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ اتوار کو شیڈولڈ ہے جبکہ بھارت اور انگلینڈ کے مابین میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو بریک دینے کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق کھلاڑی ایشیاء کپ سے اب تک گھروں کو نہیں جا سکے ہیں لہٰذا اس میچ کے بعد ایک ہفتے کے دوران کھلاڑیوں کو بریک کا آپشن دیا جائےگا جس کے تحت نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد کھلاڑی 2،3 روز فیملی کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عرفان پٹھان شاہین آفریدی کےگن گانےلگے

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، شبمن گل، کے ایل راہول، شریاس ائیر، جسپریت بمراہ اور ہاردیک پانڈیا بھی چھٹی کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔