پیپلزپارٹی سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے ایک بار پھر متحرک 

Oct 20, 2023 | 19:41:PM
پیپلزپارٹی سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے ایک بار پھر متحرک 
کیپشن: سینیٹ اجلاس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)پیپلزپارٹی سینٹ اجلاس بلانے کیلئے ایک بار پھر متحرک ہو گئی،پیپلزپارٹی نے ریکوزیشن تیار کرکے سینٹ میں اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع کردئیے ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جے یوآئی، اے این پی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی بلوچستان، جماعت اسلامی سے رابطے کرلئے، اتحادیوں نے سینٹ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی ریکوزیشن پر دستخط شروع کردئیے،پیپلزپارٹی دستخط مکمل ہونے کے بعد ریکوزیشن کو سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائے گی۔ 
اس سے قبل چیئرمین سینیٹ پیپلزپارٹی کی جانب سے اجلاس بلانے کی ریکوزیشن مسترد کرچکے ہیں،سینیٹ سیکرٹریٹ نے ریکوزیشن پر موجود ممبران کے دستخط کو فیک قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی آمد سے قبل سٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنا دی