کراچی؛ پولیس مقابلے میں2 ڈکیت گرفتار، ساتھی فرار

Oct 20, 2022 | 23:22:PM
کراچی، کورنگی انڈسٹریل ایریا، پولیس مقابلے، 2ڈکیت گرفتار، ساتھی فرار،
کیپشن: پولیس مقابلے میں گرفتار ہونے والے ڈکیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے میں 2 ڈکیت گرفتارجبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گشت پر مامور پولیس نے مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیاتوملزمان نے موبائل دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے لگے۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ دو ضرب پسٹل بمعہ ایمونیشن ،تین چھینے ہوئے موبائل فون اور چھینی ہوئی رقم برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عطا اللہ عرف منگن ولد حاجی خیال اور محمد عدیل ولد اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی مختلف اضلاع سے حاصل کیا جارہا ہے۔
گرفتاری کے دوران زخمی ہونے والے ایک ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال اور دوسرے گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا۔